کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا: کمشنر ساہیوال

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے زور پر دبایا نہےں جاسکتا: کمشنر ساہیوال
ساہیوال (چوہدری اشرف سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکی آزادی کیلئے جاری جدوجہد سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ ریاست جموں و کشمےر کی متنازعہ خطے والی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے بھارت کا باقاعدہ حصہ بنا ڈالا جس کی پوری دنیا مےں شدید مذمت کی گئی۔ روا رکھے گئے اس ظلم پر پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمےری بھائےوں کی سےاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے آج ےوم استحصال کشمےر کے موقع پر ساہےوال آرٹس کونسل سے نکالی گئی رےلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ رےلی مےں اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر، ڈائرےکٹر ساہےوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سےد رےاض ہمدانی سمےت افسران، شہرےوں، تاجروں، صحافےوں، وکلائ، خواتےن اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ کشمےرےوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے زور پر نہےں دباےا جا سکتا، وہ وقت دور نہےں جب کشمےری عوام بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کے اعادہ کا دن ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمےری بہن بھائےوں کو کسی صورت تنہا نہےں چھوڑےں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمےر کے عوام نے اپنے لہو سے آزادی کے دئےے جلائے ہےں اور بھارت کی غازصبانہ کاروائےاں ان کو بجھا نہ پائےں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمےرےوں کو اپنے مستقبل کا فےصلہ کرنے کا حق دےا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ بعدازاں رےلی کے اختتام پر پاکستان کے امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی، مقبوضہ کشمےر کی آزادی اور کشمےرےوں کی نصرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ دریں اثناءکمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمےر کے مسلمانوں نے اپنی آزادی کے حصول کے لئے جو قربانےاں دی ہےں وہ تارےخ کا حصہ ہےں۔ 5اگست وہ سےاہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمےر کی حےثےت ختم کی اور بےن الاقوامی قوانےن کو پس پشت ڈالتے ہوئے غےر قانونی، غےر آئےنی اور غےر اخلاقی قدم اٹھاےا۔ پاکستان کا بچہ بچہ کشمےرےوں کے ساتھ ہے ، ہم ہر سطح پر مظلوم کشمےرےوں کی آواز بنےں گے اور بحےثےت قوم مقبوضہ جموں و کشمےر مےں سنگےن انسانی المےہ کے شکار مسلمانوں کے لئے ہر پلےٹ فارم پران کا مقدمہ پےش کرےں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ساہےوال آرٹس کونسل مےں ےوم استحصال کشمےر کی مناسبت سے تصوےری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر ڈائرےکٹر ساہےوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سےد رےاض ہمدانی نے آرٹس کونسل مےں استحصال کشمےرڈے کی مناسبت سے مرتب کئے گئے پروگراموں اور تصوےری نمائش سے متعلق برےفنگ دی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے ےوم استحصال کشمےر کی مناسبت سے تصوےری نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکاروں نے مظلوم کشمےرےوں سے روا رکھے جانے والے مظالم کی جو تصوےرکشی کی ہے وہ انسانےت کا ضمےر جھنجوڑنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمےں بحےثےت فرد، بحےثےت ادارہ اوربحےثےت قوم مظلوم کشمےرےوں کی آواز کو پوری دنےا کے سامنے بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمےرےوں کی عالمی سطح پر بات کو آگے بڑھانے کے لئے اقدامات وقت کی ضرورت ہےں۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمےر مےں ظلم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس کا اسے جواب دےنا پڑیگا۔ علاوہ ازیں کمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے کہا ہے ساہےوال شہر مےں ہائی سٹرےٹ پر صفائی ستھرائی سمےت گرےن بےلٹس کی تعمےر اور وہاں سے کوڑا کرکٹ اور تعمےراتی مےٹرےل کو فوراً ہٹائے جانے کی ہداےات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر مےں چوراہوںاور شاہراہوں کی لےنڈ سکےپنگ کے عمل کو جلد مکمل کےا جائے۔ شہر کی معروف شاہراہوں کے گرےن بےلٹس 17اگست تک ہر صورت مکمل کئے جائےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے پسپ پروگرام کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر پےش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے ہداےت کی کہ شہر مےں صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنےا دپر اس طرح کےا جائے کہ ٹرالےوں پر شہر سے باہر لے جانے والا کوڑا سڑکوں پر نہ گرے ۔صفائی کے عمل کو احسن طرےقے سے آگے بڑھانے کے لئے سپروائزر اپنی ذمہ داری احسن انداز مےں نبھائےں۔ انہوں نے کہا کہ گرےن بےلٹس کو بناتے وقت وہاں سے نکلنے والی مٹی کو فوراً سڑک سے ہٹاےا جائے۔ شہر مےں صفائی ستھرائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائےں۔ اس موقع پر اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر اور ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی نے شہر مےں جاری ترقےاتی منصوبوں بارے برےفنگ دی۔ دوسری طرف کمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے کہا ہے پارکس اےنڈ ہارٹےکلچر اتھارٹی ساہےوال شہر مےں بہترےن کام کررہی ہے۔ شہر مےں شجرکاری اور محل وقوع کے مطابق پودے لگانے کے عمل کو رواں مون سون سےزن مےں مکمل کےا جائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے شہر مےں پارکس اےنڈ ہارٹےکلچر اتھارٹی کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ ڈائرےکٹر پی اےچ اے نےاز احمد نے شہر مےں جاری شجرکاری کے منصوبوں پر کام کی رفتار، گرےن بےلٹس کی تعمےر اور پلانٹرز کی تزئےن و آرائش سے متعلق برےفنگ دی۔