تمام مدارس رجسٹرڈ، کوئی دہشت گردی نہیں ہوتی:طاہر اشرفی

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے تمام مدارس رجسٹرڈ ،کوئی دہشتگردی نہیں ہوتی، ایران نے اسرائیل پر حملہ کیاتو پاکستان او آئی سی کےساتھ کھڑا ہے۔

استحکام پاکستان علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہایہودیوں نے معیشت کو جکڑا ہوا ہے اگر کوئی مدرسہ دہشتگردی میں ملوث ہے تو بتائیں خودایکشن لیکر بند کردیں گے،ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منائیں گے،کوئی جبری گمشدگی نہیں ہوئی، عدالتیں 9 مئی کے مجرموں کو سزا نہیں دے سکیں۔

طاہر اشرفی نے کہا چاہتا ہوں تمام سیاسی جماعتیں مل کر بات چیت کریں اگر فوج سیاست میں نہیں آنا چاہتی تو زبردستی کیوں گھسیٹ رہے ہیں، امید ہیں اچکزئی ہی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں گے۔