ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں،مالی سال 24-2023 کے دوران ملکی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تجارتی اشیاءکی برآمدات 24-2023 کے مقابلے میں 10.54 فیصد بڑھ کر 30.64 بلین ڈالر تک جا پہنچیں، گزشتہ مالی سال کے 55.19 بلین ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2024 میں درآمدات 0.84 فیصد سے کم ہو کر 54.73 بلین ڈالر ہونا معاشی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔

مالی سال 2024 میں گوشت ومصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد اضافے کے ساتھ 512 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کی شبانہ روز کاوشوں سے اردن، ازبکستان، لبنان اور مصر کی نئی مارکیٹیں بھی گوشت کی برآمد کیلئے کھول دی گئیں۔