سرگودھا:(سحر محمود اعوان)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کے لئے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کر کے کرایوں میں فوری طور پر پانچ فیصد کمی کا اعلان کرایا۔
سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناسب سے پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے۔جس پر ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 05 فیصد کمی کا اعلان کیا اور انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اڈوں کے ٹکٹ بکنگ پوائنٹس پر کرایوں میں کمی کے بینرز آویزاں کیے جائیں اور مسافر زائد کرایوں کی صورت میں شکایات درج کروائیں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
سرگودھا:ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان



















