وزیراعلیٰ کے پی نے 5اگست کو صوابی میں جلسے کی کال دےدی

پشاور: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے جلسے کی کال دےدی۔

علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام میں کہا 5 اگست کو صوابی انٹرچینج کیساتھ ملک میں لاقانونیت، مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کیساتھ ظلم کیخلاف تاریخی جلسہ ہوگا،فارم 47 کی بنیاد پر آئی امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکلیں گے،وزیراعلیٰ کے پی نے کہا پی ٹی آئی کارکنوں،قوم کےساتھ ظلم ہو رہا ہے،حقیقی آزادی لےکر دم لیں گے۔