روس نے سٹیل مل کی بحالی کیلئے تعاون کاہاتھ بڑھادیا

کراچی:(بیورورپورٹ)روس نے سٹیل مل کی بحالی کیلئے تعاون کاہاتھ بڑھادیا۔

کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی پاک روس تعلقات پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل نے کہا ماسکو نے ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیا، پاکستان سٹیل مل کا قیام دونوں ممالک کے تعاون کی مثال ہے، سٹیل مل بھٹو کے دور میں قائم ہوئی،3برسوں کے دوران پاکستان میں 3مختلف حکومتیں رہیں لیکن سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،حال ہی میں متعدد پراجیکٹس پر کام شروع ہوا ،سفارتی تعلقات میں بہت چیزیں مماثلت رکھتی ہیں۔

روسی قونصل جنرل نے کہاسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں، حکومت ،انتظامیہ کی جانب سے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔