جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکراتی پیشکش قبول کر لی

اسلام آباد: ( ) جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی کی پیشکش قبول کر لی، جماعت اسلامی کی قیادت پر مشتمل کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، طارق فضل چودھری اور امیر مقام شامل ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا۔

مری روڈ لیاقت باغ چوک پر جماعت اسلامی کے کارکن دوبارہ جمع ہونا شروع ہو گئے ، دھرنے کے منتظمین کی جانب سے شرکاء کے لیے ناشتے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔