واشنگٹن،اسلام آباد:(خواجہ فاروق،بیورورپورٹ) امریکی سینٹ میں پاکستان اور چین کی مخالفت پر مبنی بل پیش کردیاگیا۔
ریبپلکن پارٹی کی سینیٹرمارکو روبیو نے بھارت نواز بل پیش کرتے ہوئے کہا اگرپاکستان کی بھارت کےخلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شواہد ملیں تو سکیورٹی امداد روک دی جائے اور کانگریس کو آگاہ کیا جائے،امریکہ بھارت کےساتھ اسرائیل، کوریا ، جاپان و نیٹو اتحادیوں جیسا سلوک کرے، بل میں تجویز دی گئی بھارت کو پابندیوں کے سخت قانون سے محدود استثنیٰ دیا جائے،روس سے ہتھیار خریدنے والے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
بل میںچین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کےلئے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق بل منظور ہونے کی صورت میں پاکستان پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر امور کشمیر سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا پی ٹی آئی حق میں قرارداد کے بعد پاکستان ،چین کےخلاف امریکی سینٹ میں بل پیش ہونا عقل والوں کےلئے پیغام ہے ،غیرملکی لابیز پی ٹی آئی کےلئے بیرون ملک اور بیرونی لابیز کےلئے پی ٹی آئی پاکستان میں کام کررہی ہے،امیر مقام نے کہا چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ڈی چوک میں دھرنا سازش کیوں ہوئی تھی؟ جواب مل گیا ،پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کا جواب بھی مل گیا ۔
پاکستان کی سکیورٹی امداد روکی جائے،امریکی سینٹ میں پاک چین مخالف بل پیش



















