لاہور(اپنے نمائندے سے)ریلویز انتظامیہ کی نااہلی، ٹریک کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کا فقدان، بارش کے پانی کے سامنے سی ای او کے دعوے ریت کی دیوار ثابت، اربوں روپے کی لاگت سے کئی سال بعد بحال ہونے والا سبی اور ہرنائی کے درمیان سناڑی اسپین تنگی کے درمیان ٹریک بارشوں سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلویز کی زبانی جمع تفریق اور کاغذی دعوﺅں کے باعث پاکستان بھر میں ٹریک کی حفاظت اور بہتری کو یقینی بنانے کی خاطر منصوبہ بندی کا فقدان دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ سے ہر سال بارشی پانی کی وجہ سے ریلوے پٹری تباہ حالی کا شکار ہوجاتی ہے جس پر ریلویز انتظامیہ کی جانب سے ہر سال پیدا ہونے والے اس سنگین مسئلہ کو حل کرنی پر کسی قسم کے عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے جس سے محکمہ کو ہر سال مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عارضی بنیادوں پر ٹریک کوچلانے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے جو کہ بارش کے سامنے ریت کی دیوار سے زائد کچھ نہیں۔ مسافر ٹرینوں کو نجی شعبہ کے حوالے اور ٹرینوں کو اپ گریڈسمیت ڈئنگ کار کا افتتاح تو کیا جارہا ہے لیکن پٹری کو بحال رکھنے اور قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کی خاطر کاغذی دعوے سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے نظام متاثر ہورہا ہے ہر سال بارشوں کا سلسلہ ہوتا ہے لیکن اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کی خاطر زبانی جمع تفریق ہی ہوتی ہے گزشتہ رچند روز قبل بارشوں سے سبی اور ہرنائی کے درمیان سناڑی اسپین تنگی کے درمیان پٹڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی اگر ایک منظم طریقے سے پتھروں کی بھرائی کے اوپر یہ پٹر ی بچھایا جاتا تو پٹر ی کو تباہی سے بچایا جا سکتا تھا یہ حال کبھی نہیں ہوتا۔ مذکورہ ٹریک حال ہی میں اربوں روپے کی لاگت سے کئی سال بعد بحال کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ چند روز قبل ہونے والی بارشوں کے باعث ایک بار پھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جو کہ ریلویز انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس صورتحال کے باعث یہ روٹس ایک دفہ پھر معطل ہو چکا ہے اربوں روپے کے فنڈز بارشی پانی میں بہہ چکے ہیں اور سی ای او ریلویز کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر پٹری کی بحالی کے دوران ریلویز سربراہ اگر معاملہ کو سنجیدہ لیتے تو آج بارشی پانی سے غیر معیاری اور ناقص حکمت عملی سے دوبارہ تیار ہونے والا ٹریک تباہ نہ ہوتا اگر حکومت وقت اس معاملہ کو قدرتی آفات کے نام پر نظر انداز نہ کرے تو اس میں کرپشن مافیا کا چہرہ بے نقاب ہو سکتا ہے جو کہ ایسا ہو گا نہیں بارشیں تو ہر سال ہوتی ہیں ان کے مطابق منصوبہ کرنے کی ضرورت تھی لیکن عارضی منصوبہ بندی سے کام لیا گیا اور ملک اور قوم کے اربوں روپے بارشی پانی کی نذر کر دئیے گئے ابتدائی طور پر انکوائری کمیٹی کا کھیل ہو گا بعد میں خاموشی ہوجائیگی ۔
ریلوے انتظامیہ کے دعوے ریت کی دیوار، بارشوں سے سبی، ہرنائی ٹریک مکمل تباہ



















