سب سے اونچا جھنڈا ہمارا رہے،وفاقی وزراءکی” حرمت پرچم“ مہم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جرمنی میں سفارتخانے پر حملے کیخلاف وفاقی وزرا نے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز کردیا،وزرانے سوشل میڈیا پر تصاویر کےساتھ قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کیے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سردار اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر، عطا تارڑ سمیت دیگر وزرا نے قومی پرچم کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں،وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصویر جاری کرتے ہوئے کہاچاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا جھنڈا ہمار ا رہے،مصدق ملک، علی پرویز ملک ،جام کمال نے قومی پرچم اورپاکستان زندہ باد کے پیغام کےساتھ تصاویر جاری کیں۔

سوشل میڈیا پر وفاقی وزراکی ”حرمت پرچم“ مہم کی خوب پذیرائی کی گئی،وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا سیاسی کارکن، صحافی، دانشور، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹر،کسان، مزدور اور کاروباری حضرات بھی مہم کا حصہ بنیں۔