ساہیوال:(بےورورپورٹ)ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا ہے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، شہر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس پر پانی کی کوالٹی کو چیک کیا جائے تاکہ شہریوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس ساہیوال میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، پسپ پروگرام کے سٹی منیجر علی خان، انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر نے کہا زیر تعمیر کالج روڈ کو 20ستمبر تک مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم کی جاسکیں، ہائی سٹریٹ پر جاری کام پر خصوصی توجہ دی جائے اور بارش کی صورت میں نکاسی آب کےلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پسپ پروگرام کے سٹی منیجر علی خان نے بتایا کہ فرید ٹاون میں سیوریج لائن بچھانے کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
شہر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس پر پانی کی کوالٹی کو چیک کیا جائے،شفیق احمد ڈوگر



















