ا سامہ کے قریبی ساتھی امین الحق جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)گرفتار ہونے والے ا سامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا،امین الحق کوسی ٹی ڈی نے انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا،جج نعیم اسلم نے ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ دےدیا۔

دوسری جانب القاعدہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد امین الحق مشرقی سے تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق امین الحق افغان شہری ہے، پاس موجود شناختی کارڈ کی کاپی پر سال 2020 کی تاریخ درج ہے ،پاکستانی شناختی کارڈ کے اجرا پر الگ سے تحقیقات شروع کردی گئیں،امین الحق نے تفتیشی حکام کے سامنے دعویٰ کیا القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے 15 نومبر 2001 کو آخری ملاقات ہوئی تھی۔