موجودہ سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس آج طلب

لاہور (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی قیادت میں تمام لیگی رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے ، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت سینئر صوبائی وزیر بھی شامل ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تمام سینئر قیادت کو لاہور طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) لیگل ٹیم پارٹی صدر کو اجلاس میں موجودہ قانونی صورتحال پر بریفگ دیگی، اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد کیا جائیگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے سمیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے مشاورت کی جائیگی ، تمام رہنماوں کی مشاورت کے بعد پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا۔