اسلام آباد :(بیورورپورٹ) چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔
حلیم عادل شیخ، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ دائر کی گئی شکایت میں کہاچیف الیکشن کمشنر و اراکین آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہے، پی ٹی آئی مینڈیٹ و عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی،چیف الیکشن کمشنر ،اراکین مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ، الیکشن کمیشن نے سیاسی طور پر تعینات بیوروکریسی کو آر او اور ڈی آر او تعینات کیا۔
شکایت میں موقف اختیار کیا گیا سابق کمشنر راولپنڈی نے انکشاف کیا راولپنڈی کے ہر حلقے میں ن لیگ کو 70 ہزار ووٹ ڈلوا کر جتوایا گیا،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس عمل میں ملوث ہیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پہلے انتخابی نشان پھر نامزد اراکین کو پارٹی نام سے محروم کیا ،اقدامات سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے،استدعا ہے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر چیف الیکشن کمشنر ،اراکین کو برطرف کرنے کی سفارش کی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر



















