کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فرانزک کرایاجائے گا،فرانزک رپورٹ کے بعد نور ولی ،غٹ حاجی کےخلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

،سکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں براہ راست دہشت گردی کرانے پر عبوری حکومت سے احتجاج کیا جائےگا،افغان طالبان سے دہشتگردوں کو پاکستان کےخلاف مسلسل دہشت گردی و سنگین جرائم کرنے پر پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائےگا،ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت خوارجی ٹولے کی دہشتگردسرگرمیاں روکنے میں ناکام ہو چکی ، دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا۔