فیصل آباد:( بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر سٹی اریج حیدر گوندل روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور کریانہ وسٹورز پر مہنگے داموں اشیاءفروخت کرنے والوں کو جرمانے کئے جبکہ سپر سٹورز کے ڈی سی کاونٹرز پر اشیاءکی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا۔
حیدر گوندل نے بعض سٹالز پر پڑی ناقص اشیاءاٹھواکر مالکان کو تنبیہہ کی۔انہوں نے زائد قیمت وصول کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ کرنے والے جرمانوں سے نہیں بچ سکتے۔پرائس کنٹرول میکنزم کی سنگین خلاف ورزی پر دکانیں بھی سیل ہوگی۔
فیصل آباد: اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں



















