کراچی:(بیورورپورٹ)افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں،ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ذمے داروں نے افغانوں کو شناختی کارڈ کے اجرا کےلئے پاکستانی خاندانوں کارکن ظاہرکیا، نادرا کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کے بعد متعلقہ نادرا اہلکاروں کے بیانات لیے گئے، تحقیقات کے آخری مرحلے میں مبینہ طور پرملوث نادرااہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
افغانیوں کو شناختی کارڈکے اجراءمیں ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری متوقع



















