فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا ئیں گے:مریم نواز

لاہور( اپنے رپورٹر،ہیلتھ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں، 500مزید فیلڈ ہسپتال دیں گے، ہیلتھ ریفارمز اور فیسیلیٹی دہلیز تک پہنچانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہاہے،200بنیادی مراکز صحت میں آئندہ سال تک 24گھنٹے سروسزمہیا ہوں گی۔

رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان نوانی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہادوردراز ہسپتالوں میں اینستھیزیا، پیڈز اور کارڈیالوجیسٹ ہفتے میں ایک بار وزٹ کریں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں تھیلیسیما سنٹر قائم ہوں گے،ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا سنٹر کو ریجنل بلڈ سنٹرزکے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

دریںاثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کابینہ اور لا اینڈ آرڈرکمیٹی کو یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاوضع کردہ پلان اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی اشتراک کار یقینی بنائیں، مجالس ،جلوسوں کے شرکا کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے ،تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔