پنجاب بھر میں 8 اور 9 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (مشرق نیوز) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت مدِنظر رکھ کر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے کہا کہ دریاو¿ں، ندی اور نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں، ڈیرہ غازیخان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔