صنم جاوید سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

اسلام آباد، گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشتگردی گوجرانوالہ کے جج نعیم سلیم نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر رہائی کے روبکار کیے تاہم جیل سے باہر نکلتے ہی صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا،صنم جاوید کی رہائی و گرفتاری کے وقت گوجرانوالہ جیل آنے اور جانے والے تمام راستے8گھنٹے تک بند رہے۔