اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف کو مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت،پارٹی رہنماﺅں کااجلاس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار مری میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا اورن لیگ کے مرکزی رہنماوں کا اجلاس پیر کو مری میں بلا لیا ، نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی مری طلب کر لیا گیا۔
نواز شریف کوعدالتی فیصلے پر حیرت ،مری میں پارٹی اجلا س بلا لیا



















