فیصل آباد :( بیورو رپورٹ)ٹیکسٹائل سائزنگ مالکان نے مزدوروں کی اجرت میں 15فیصداضافہ کردیا ۔اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024سے 30جون 2025 تک ہوگا ۔سائزنگ انڈسٹری کے مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے قوانین پر عمل کیا جائے گا ۔ خستہ حال فیکٹریوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی اور ارتھ بریکر لگوائے جائیں گے ۔
فیصلہ آل پاکستان سائزنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن اور پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے مابین مذاکرات میں کیا گیا ۔ مذاکرات میںسائزنگ مالکان کی نمائندگی چیئرمین اعظم ملک اور ورکرز کی نمائندگی بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ نے کی ۔
ٹیکسٹائل سائزنگ کے مزدوروں کی اجرت میں 15فیصداضافہ



















