پالیسی آرڈر میں ترامیم ،گندم کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پالیسی آرڈر میں ترامیم ،وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کردی ،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔

پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیاوفاقی حکومت نے گندم کی درآمد پر فوری پابندی لگادی ،دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق گندم و گندم سے تیار مصنوعات کےساتھ ساتھ آٹے،میدے اور سوجی کی برآمد پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔