لاہور (اپنے نمائندے سے) سی ای او ریلویز کی طرف سے چیئرمین کے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی میں اضافے کیلئے احکامات کے برعکس ریلیف فراہم کرنے کی بجائے غریب کی سستی سواری کی سہولت کے خاتمے کا منصوبہ، 20سے زائد مسافر ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، رواں سال اگست میں بڈز جاری کرنے کا اشتہار دیدیا، اے کلاس ٹر ین کی سکیورٹی 5ملین جبکہ بی کلاس کیلئے 2ملین مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلویز کی زیر صدارت چند روز قبل ہونے والے اجلاس میں مسافروں کو سہولیات کی فراہمی میں اضافے اور اسی سال دو مزید ٹرینوں کو گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ مسافروں کیلئے سستی سفری سہولت کے سلسلے کو برقرار رکھا جا سکے ۔ دوسری طرف سی ای او ریلویز کی جانب سے ان فیصلوں کے برعکس اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیںاور سی ای او نے منافع بخش سمیت دیگر 22 مسافر ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے ڈپٹی سی سی ایم مارکیٹنگ کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا جس میں ان ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کی خاطر یکم اگست 2024ءکو ٹیکنیکل بڈ جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اسی روز بڈ اوپن کی جائیں گی۔ اس منصوبہ بندی سے جبکہ ریلویز انتظامیہ کی جانب سے سابق مالی سال 2023-24میں 88بلین کی آمدنی کے بعد رواں مالی سال میں 1کھرب روپے آمدنی حاصل کرنے کا ہدف بھی حاصل کرنے کا عزم سامنے آیا تھا جس کی پورا کرنے کی خاطر مسافروں کو ماضی کی طرح نجی کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڈنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد کرایوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر مسافروں سے سستی سفری سہولت کا خاتمہ ہو جائیگا۔ سی ای او ریلویز کے بعد نجی کمپنی کے سپرد کی جانے والی ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس 41اپ اور 42ڈاﺅن جو کہ کراچی کینٹ سے لاہور آرہی ہے گرین لائن 5اپ 6ڈاﺅن کراچی سے مارگلہ خزارا ایکسپریس 15اپ 16ڈاﺅن کراچی سے لاہور پاک بزنس ایکسپریس 33اپ 34ڈاﺅن کراچی سے لاہور شالیمار ایکسپریس 27اپ 28ڈاﺅن عوام ایکسپریس 13اپ 14ڈاﺅن کراچی سے پشاور بولان میل 3اپ 4ڈاﺅن بہاولدین زکریا ایکسپریس 25اپ 26ڈاﺅن مہر ایکسپریس 127اپ 128ڈاﺅن ملتان سے راولپنڈی تھل ایکسپریس 129اپ 130ڈاﺅن ملتان سے اٹک سٹی کوہاٹ ایکسپریس 133اپ 134ڈاﺅن راولپنڈی سے کوہاٹ کینٹ جناب ایکسپریس 135اپ 136ڈاﺅن سرگودھا سے لالہ موسی سکر ایکسپریس ،مہران ایکسپریس ،سمن سرکار ،ماروی پسنجر اٹک پسنجر ،مہنجو دڑو پسینجر ،چمن پسینجر 221اپ 222ڈاﺅن کوئٹہ سے چمن جنڈ پسینجر 203اپ 204ڈاﺅن اٹک شہر سے جنڈ جبکہ راولپنڈی پسنجر 267اپ 268ڈاﺅن جو کہ راولپنڈی سے حویلیاں کو شامل کیا گیا ہے جس سے مسافروں کے جیبوں پر نجی کمپنیوں کے ذریعے ڈاکہ مارنے کی منصوبہ بندی مکمل کی جا چکی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلویز انتظامیہ کی طرف سے پہلے بھی متعدد ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کیا گیا جس کے بعد ان ٹرینوں پر کروایوں میں اضافہ ہوا، اسکے بعد اب دوبارہ 22کے قریب مسافر ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کے سپرد کیا جا رہا ہے اور مسافروں کو مہنگائی کے دور میں مالی مسائل کا شکار بنایا جارہا ہے۔ سی ای او ریلویز کبھی ذاتی جیب سے سفر کریں تو ان کو سمجھ آجائے، مفت کا سفر کرنے والوں کو عام عوام کے مالی مسائل کا کیا علم، اب تو ہر طرف سے عوام پر ہی بوجھ ڈالا جارہا ہے، ریلویز انتظامیہ غریب کی سواری کا خاتمہ کرچکی ہے۔
غریب کیلئے سستی سواری ختم کرنے کا منصوبہ، 20 سے زائد ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا حتمی فیصلہ



















