چناب نگر،اشیائے خورونوش نایاب،یوٹیلیٹی سٹورز ویران پڑ گئے

چناب نگر:(انس نعمان)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ویران پڑ گئے، گھی، کوکنگ آئل، دالوں، چینی، آٹے سمیت دیگر اشیاءخورونوش کی بروقت سپلائی نہ دی جانے کی وجہ سے خریداری کیلئے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے شہری خالی ہاتھ واپس لوٹنے اور اوپن مارکیٹوں سے مہنگے داموں سامان کی خریداری پر مجبور ہو گئے۔ حکام کو متعدد بار شکایات کے باوجود بھی حکام سامان کی متواتر سپلائی دیتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہمی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شہریوں کو ریلیف اور سبسڈی فراہمی کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام کی جانب سے ایک ماہ سے دالوں، گھی، کوکنگ آئل چینی، آئے سمیت دیگر اشیاءخورونوش کا فقدان ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران مختلف اوقات میں سبسڈی فراہم کی جاچکی ہے لیکن اسکے باوجودسامان سپلائی دینے کی بجائے غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے خطیر سبسڈی کی رقم ملنے کے باوجود بھی یوٹیلٹی اسٹورز ویران ہیں، اور شہری سبسڈی کے ثمرات سے محروم ہیں۔