اسلام آباد :(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان سفارتی سطح پر تنہا نہیں ،لوگ مایوسی پھیلانا بند کردیں، پاکستان نے ایٹمی توانائی کے حصول میں اپنے مثبت کردار کو اجاگر کیا، معاشی ڈپلومیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں ناکام بنادی ہیں، آج پاکستان عالمی سطح پر اپنا مقام منوا رہا ہے، سال 2017ءکے بعد پاکستان کو تاریخ کا بدترین نقصان پہنچایا گیا،پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف اسلامی دنیا کا سب سے بڑا علمبردار ہے، پاکستان نے غزہ پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان نے اسرائیل کےخلاف نام لےکر عالمی عدالت میں مقدمات کی آواز اٹھائی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے نواز شریف نے اوباما سے عافیہ کو رہا کرنے کی بات کی تھی تاہم اوباما نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کچھ نہیں کرسکتے عدالت کا معاملہ ہے، واضح کردوں پاکستان سفارتی سطح پر تنہا نہیں ، حکومت کے پہلے 100دن میں سفارتی سطح پر اعلیٰ سطح کے دورے ہوئے ، سفارتی سطح پرمعاملات بہتر ہو رہے ہیں، ایم ایل ون پر پہلا مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا جس کی سمری بھی آ جائے گی۔
پاکستان سفارتی سطح پر تنہا نہیں،لوگ مایوسی پھیلانا بند کردیں:اسحاق ڈار



















