شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں2دہشت گرد جہنم واصل، کیپٹن شہید

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میںسکیورٹی فورسز کی کارروائی میں2دہشت گرد جہنم واصل، کیپٹن اسامہ وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،2 دہشتگردوں کوانجام تک پہنچایا، کیپٹن اسامہ بن ارشد جام شہادت نوش کر گئے، کیپٹن اسامہ بن ارشد کا تعلق راولپنڈی سے ہے،اکتوبر 2020ءمیں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، 24 سالہ کیپٹن اسامہ بن ارشد نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا،کیپٹن اسامہ بن ارشد کے سوگواران میں والد، والدہ، بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کےلئے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلئے پرعزم ہیں۔