لاہور:(اپنے نمائند ے سے )ریلوے نے 22مسافر ٹرینیں آﺅٹ سورس کرنے کاپلان تیار کرلیا،ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔
دستاویز کے مطابق آﺅٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں میں قراقرم ، گرین لائن ، ہزارہ ، کراچی ، شالیمار ایکسپریس شامل ہےں،کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔
حکام کے مطابق ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، ٹرینوں کی اوور سورسنگ کےلئے اشتہار بھی دےدیا گیا، خواہشمند افراد یکم اگست صبح 11 بجے تک درخواستیں دے سکیں گے۔
22ٹرینیں آﺅٹ سورس کرنے کاپلان تیار ،اشتہار دےدیا گیا



















