لاہور ( اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا،مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے پیش نظر حفاظتی و ضروری انتظامی اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رودکوہیوں کے خطرے کے پیش نظر ڈی جی خان ایڈ منسٹریشن کو ضرور ی اقدامات ،نکاسی آب کےلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ،واسا زکو متحرک رہنے کا حکم دےدیا، مریم نوازنے کہالاہور میں بارشی پانی کے بروقت اخراج کےلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں،پانی کے نکاس تک متعلقہ افسر فیلڈ میں موجود ، انتظامیہ ،واسا زمتحرک رہیں، نکاسی آب کےلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں،کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے کہا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے، ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوامی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے،دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کےلئے اقدامات کیے جائیں۔
مریم نواز نے کہاسیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد و ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،اراکین اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو،ریلیف کے کاموں کی موثر نگرانی کریں، کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچاو کےلئے آگاہی پھیلائی جائے،شہریوں سے اپیل ہے چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں ،کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ،ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔
بارشیں،انتظامیہ ہائی الرٹ ،عوامی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں گے،مریم نواز



















