حزب اللہ کااسرائیل پر بڑا حملہ،200میزا ئل،درجنوں ڈرونز میزائل داغ دئیے

بیروت:(مشرق نیوز)سینئر کمانڈر کی شہادت کابدلہ،حزب اللہ کااسرائیل پر بڑا حملہ،200میزا ئل،درجنوں ڈرونز میزائل داغ دئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے لبنان کی حدود سے کیے گئے ،مقبوضہ جولان اور اصبح الجلیل نامی علاقے میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا لبنان سے ملکی سرزمین میں داخل ہونے والے تقریباً 200 میزائلوں ،20 سے زائدمشکوک فضائی اہداف کی نشاندہی کی گئی، کئی کوفضائی دفاع و لڑاکا طیاروں نے روک لیا،ایمبولینس سروس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسرائیلی فوج نے کہا کچھ ڈرونز اور انٹرسیپٹر شارپنل کی وجہ سے آگ لگی ،فضائیہ نے جواب میں رامیہ اور حولہ کے علاقوں میںحزب اللہ کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔