ننکانہ صاحب :(چودھری نصر اقبال)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب اور ضلعی پولیس کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں دعوت امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چودھری ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاعد عزیز نے امن کانفرنس کی صدارت کی،ممبران ضلعی امن کمیٹی، علمائے اکرام، مجالس جلوسوں کے منتظمین اور انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت دیگر افراد بھی دعوت امن کانفرنس میں شریک تھے،تمام مکاتب فکر کے علماءنے دعوت امن کانفرنس میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دعوت امن کانفرنس کے شرکاءنے ماہ محرم میں مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چودھری ارشد نے دعوت امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دعوت امن کانفرنس کا مقصد بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ، ماہ محرم الحرام میں محافل، مجالس اور جلوسوں کو پرامن بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاعد عزیز نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع بھر میں مجالس ، محافل اور جلوسوں کےلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، کسی کو ضلع کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے مشترکہ تعاون سے ماہ محرم الحرام کو ہر صورت پر امن بنایا جائیگا۔
ننکانہ صاحب ،پولیس،انتظامیہ کے زیر اہتمام دعوت امن کانفرنس



















