اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مذاکرات ناکام، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن 5جولائی سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے پر ڈٹ گئی۔
عبدالسمیع خان نے کہا وفد کی وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں، لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا،ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے،ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے،حکومت جب تک فیصلے کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ بند کر دیں گے۔
دوسری جانب آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا،چیئرمین شمس شاہوانی نے کہا ملک بھر میں پٹرول ،ڈیزل کی فراہمی جاری رہے گی، موجودہ صورت حال میں سپلائی بند کرنے کا سوچ نہیں سکتے،صارفین کو پریشانی سے بچانے کےلئے فیصلہ کیا ۔
مذاکرات ناکام،5جولائی سے ملک بھر میں پمپس بند ، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈٹ گئی



















