تمام شرائط پوری ،آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج 6 ارب ڈالر سے زائد ہوگا،علی پرویز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت خزانہ نے کہاہے بجٹ آئی ایم ایف کی شراکت داری کےساتھ بنایا،ساڑھے 3ہزار ار ب کے ٹیکس کامطالبہ ماننا پڑا، 30 سے 40 غیر ضروری محکموں کو بند کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاکوئی شک نہیں مشکل بجٹ تھا، عوام کی تکلیف کا احساس ہے مگر حکومت کےلئے آسان فیصلہ نہیں تھا، اگلے 3 سے 4 سال میں 100 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے،وزیر مملکت نے کہاچند مہینوں کے دوران ملک میں استحکام آیا ،مہنگائی پرقابو پالیا گیا، وزیراعظم سے لےکرکابینہ ممبران تک کوئی تنخواہ مراعات نہیں لیتا ، 30 سے 40 غیر ضروری محکموں کو بند کیا جائے گا، جن وزارتوں کی ضرورت نہیں صوبوں سے ملکر ختم کیا جارہا ہے ،نجکاری پروگرام بھی تیزی سے جاری ہے۔

دریں اثنا غیر ملکی ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا تمام شرائط پور ی کردیں،آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج 6 ارب ڈالر سے زائد ہوگا،اب کوئی بڑے مسئلے باقی نہیں رہے، بجٹ سمیت تمام بڑے اقدامات پیشگی کرلیے، بلاشبہ بجٹ اصلاحات معیشت پر بوجھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام استحکام سے متعلق ہے۔