اسلام آباد (مشرق نیوز) بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں کی واپسی روکدی۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم 7 رکنی کمیٹی رہنماوں کی واپسی کافیصلہ کریگی۔ کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جس میں اسد قیصر، حامد خان، شہر یار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے جبکہ شاندانہ گلزار خواتین کے کیسوں اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔ کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو اس پر فیصلہ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں کی واپسی روکدی



















