مظفر آباد:(مشرق نیوز)راولاکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر دن دیہاڑے رفوچکر،بھارت کو مطلوب ملزم بھی شامل،ایک مقابلے میں مار اگیا۔
ذرائع کے مطابق جیل سنتری دروازہ کھولنے گیا تو چندقیدیوں نے آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں،سنتری کی بندوق چھین کر فائرنگ بھی کی گئی،ایک مقابلے میں ہلاک ہوگیا،فرار قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کے ملزم شامل ہیں، غازی شہزاد کالعدم تنظیم کا رکن اور بھارت کو مطلوب تھا،پولیس نے فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرکے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا۔
پونچھ جیل سے20قیدی رفوچکر،بھارت کو مطلوب ملزم بھی شامل



















