سپیکر نے فنانس ترمیمی بل منظوری کیلئے صدر آصف زرداری کو بھجوادیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوادیا ،توثیق کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل ومتعلقہ دستاویزات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ثبت ہیں،بعض ٹیکس اقدامات 16 جون سے نافذ ہوں گے۔