اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پاکستان کابڑ ا اقدام،اقوامِ متحدہ کے تحت افغانستان پر ہونے والے دوحہ مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ،سفارتی ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ پاکستان کی نمائندگی کریں گے، احمد نسیم وڑائچ وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سکریٹری برائے مغربی ایشیاءہیں،آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی وفد آئندہ چند روز میں دوحہ جائے گا۔
اقوام متحدہ کی میزبانی میں تیسرے 2 روزہ دوحہ مذاکرات 30 جون سے ہوں گے،رواں برس تیسرے دوحہ مذاکرات میں افغان عبوری حکومت باقاعدہ شرکت کرے گی۔
پاکستان کا بڑا اقدام،افغان دوحہ مذاکرات میں شرکت کافیصلہ



















