اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کوشش ہوگی آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں،تاجروں کا ٹیکس نیٹ میں آنا ضروری ہے، سٹیشنری پر سیلز ٹیکس استثنیٰ برقرار رہے گا، پنشن اخراجات کم کرینگے،تاجر دوست سکیم کا حصہ نہیںبننے والے دکاندار کیخلاف کارروائی ہوگی،نان فائلرز کو پرسنل ہیئرنگ کا موقع دےدیا۔
بجٹ پربحث سمیٹتے ہوئے اورنگزیب نے کہاحکومت نے نکات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا،تجاویز کاخیرمقدم کرتے ہیں، ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتے ہےں، ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیاجارہاہے، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کوتیزی سے آگے بڑھایاجائےگا،ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جارہاہے، قیمتوں میں بگاڑ پید اکرنے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائےگا، حکومت ٹیکس ٹوجی ڈی پی کو 13فیصد بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، زراعت،تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہامہنگائی میں مزید کمی اور صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، حکومت نے صحت،زراعت اور دیگر شعبوں میں ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، سٹیشنری کیلئے ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھاگیا ہے،حکومت ٹیکس ٹی جی ڈی پی 13فیصد تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، ایف بی آر نے مشکل حالات کے باوجود ٹیکس آمدن میں30فیصداضافہ کیا، بجٹ میں ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات کیلئے7ارب مختص کیے، وقت آگیا ہے جو دکاندار تاجر دوست سکیم کا حصہ نہیں بنے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















