ڈرگ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے: محسن نقوی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے منشیات کے خاتمے مشن میں جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ڈرگ مافیا کےخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

محسن نقوی نے پنجگور میں فائرنگ سے اے این ایف کانسٹیبل افضال کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کی،انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سپاہی شاہد کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور زخمی سپاہی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔