خسارے زدہ اداروں کے سالانہ نقصانات 905 ارب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خسارے میں زدہ اداروں کے سالانہ نقصانات 905 ارب تک جاپہنچے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23میں نقصانات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،توانائی شعبے نے 304 ارب کے نقصانات کیے ،توانائی سمیت کئی اداروں کو 1021 ارب روپے کی مالی مدد ،تقسیم کار کمپنیوں سمیت توانائی شعبے پر759 ارب روپے خرچ کیے گئے،10 سال میں ریلویز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے نقصانات 5 ہزار 595 ارب سے تجاوز کر گئے۔

علاوہ ازیں خسارے کی وجہ سے گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ، گزشتہ مالی سال بعض سرکاری اداروں نے 703 ارب منافع بھی کمایا، نتیجے میں نیٹ نقصانات202 ارب روپے کی سطح پر آگئے،دستاویز میں بتایا گیا سرکاری اداروں کے اثاثوں کی بک ویلیو35 ہزار 218 ارب روپے رہی جبکہ سرکاری اداروں کے ذمے واجبات 20 فیصد اضافے سے 29 ہزار 721 ارب ہیں۔