پشاور: جائیداد تنازع پر خون کی ہولی،ایک گھر کے 9افراد قتل

پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور میں جائیداد کے تنازع پر خون کی ہولی،ملزموں کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، بچوں اور خواتین سمیت ایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق ، 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ بڈھ پیر کے علاقے میں پیش آیا،مخالف فریق نے گھر میں گھس کر گولیاں چلادیں، خواتین، بچوں سمیت9افراد موقع پر چل بسے ،2 زخمی ہوگئے،،نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،دوسری جانب متاثرہ خاندان نے کہا سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا ،مسلسل ایک گھنٹہ کال کی گئی ،کوئی جواب نہیں ملا۔