آپریشن کےسیاسی مقاصد نہیں، تحفظات دور ،اتفاق رائے پیدا کرینگے،خواجہ آصف

اہور(اپنے رپورٹر سے)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آپریشن عزم استحکام کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں، تحفظات دور کریں گے،تمام تحفظات دور، خدوخال اتفاق رائے کے بعد طے کریں گے، زیادہ تر کارروائیاں بلوچستان اور کے پی میں ہوں گی، آپریشن عزم استحکام بھی نیشنل ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے میٹنگ میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں کیا، گنڈاپور نے دبے الفاظ میں کہا تھا ایکشن کو سپورٹ کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاخواجہ آصف نے کہا معاملے پر کابینہ ،پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی، سوالات و تشویش کا خاطر خواہ جواب دیا جائیگا، جے یو آئی، پی ٹی آئی کی تشویش کو ضرور دور کریں گے، جتنے دن بحث کی ضرورت ہوگی، قومی اسمبلی، سینٹ میں کی جائیگی، صرف دہشت گردی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، میڈیا کو بھی چاہئے آپریشن کو سپورٹ کرے، آپریشن عزم استحکام خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کوئی سیاسی نہیں،قومی سلامتی کی جدوجہد ہے، 3 جماعتیںاپنے ووٹ کی حفاظت کیلئے سٹینڈ لے رہی ہیں،چند ماہ سے دہشت گردی کی بڑھتی لہر کا مقابلہ کیا جائےگا، ملک میں دہشت گردوں کی کوئی رٹ قائم نہیں، آپریشن عزم استحکام کا ماضی کے آپریشنز کے ساتھ موازنہ درست نہیں، خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں ہوں گی، دہشت گردی پر قابو نہ پایا گیا تو پورے ملک میں اثر ہوسکتا ہے، آپریشن کی کامیابی کےلئے تمام اداروں و سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے لہٰذا تمام فریقوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت کرنی چاہئے۔