ہر ڈویژن میں دستک ایپ سروسز شروع کرنے کا حکم، مریم نوازنے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظور ی دےدی

لاہور ( اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر ڈویژن میں” مریم کی دستک“ کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ نے پنجاب کے تمام اضلاع میں”مریم کی دستک“ سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظور ی دی گئی۔ اجلاس میں لاہور میں”مریم کی دستک“کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،اگست میں لاہور میں”مریم کی دستک“ سروسزکی تعداد 65 تک پہنچ جائیگی،14 اگست سے ہر ڈویژن میں مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائےگی،پولیس، ریونیو، بلدیات،ایکسائز، ٹی ایم اے،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہوں گی ، اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیاگیا،شہری مریم کی دستک نمائندوں کی اپوئنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سنٹر 1202 کے ذریعے سروسز اپلائی ہوسکتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیرِ مریم اورنگ زیب،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر نے شرکت کی علاوہ ازیں پنجاب کا پہلا انقلابی ایجوکیشن پروگرام “،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام نے منظور ی دےدی،وزیراعلیٰ نے پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے،مریم نوازنے سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گرا¶نڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کرتے ہوئے سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار او رماہانہ ”مقابلے“شروع کرنے کا حکم دیا،راجن پور،لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب کرلیا ، پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کا تعین کرنے کےلئے سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کی،گرین سکول پروگرام کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا،،ہر طالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائے گا، ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی،سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا،مریم نواز نے کہا سزا اورجزا کے عمل کے بغیر سسٹم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی،ایجوکیشن کےلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی،ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیاجائے گا جبکہ عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے،سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے، خواتین کی قیادت اور نقطہ نظر سفارتی کوششوں میں ہمدردی اور استقامت کی ایک منفرد اور ضروری جہت لاتا ہے،خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں، معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کےساتھ گہرائی سے منسلک ہے،پاکستان کی معروف سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا، خواتین کو سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیریئر اختیار کرنا چاہیے۔