تاندلیانوالہ: (واصف ہمدانی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پورے ملک کی طرح تاندلیانوالہ میں بھی بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے بجلی یونٹ کی قیمتوں میں اندھا دھند اضافے اور مزید بے جا ٹیکسز کے خلاف پیر مدثر احمد شاہ چشتی امیر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
احتجاجی مظاہرہ ٹیکسی سٹینڈ چوک بوائز ڈگری کالج پر منعقد کیا گیا، جماعت اسلامی تاندلیانوالہ کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ، سول سوسائٹی. وکلائ،تاجرز، ڈاکٹرز،کسانوں ،طلبائ،مزدور اور نوجوان کی کثیر تعداد نے شرکت کی. مظاہرین نے ہاتھوں میں جماعت اسلامی کے کلمے والے پرچم اور حکومت مخالف نعرے، بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کے جلاف کتبے اور کارڈ اٹھا رکھے تھے. مظاہرین نے موجودہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جماعت اسلامی کی مہنگائی اور بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف چلنے والی تحریک کا تادم مرگ ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
خطاب کرتے ہوئے پیر مدثر احمد شاہ امیر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریب عوام کے منہ سے بچا کچھا نوالہ چھیننا بند کرے اور اپنی تمام عوام مکاوپالیسیوں کو ترک کرکے ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور آیے روز آئی. ایم. ایف کے کہنے پر بجلی یونٹ اور بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کو بند کیا جائے اتنے بھاری بھر کم بجلی کے بلوں کے لیے لوگ اشیا ، گھریلو سامان،بیچنے پر مجبور ہیں لیکن بل بجلی پھر بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں لیکن موجودہ حکومت اپنے غیر ملکی آقاو¿ں کی خوشنودی کے لئے عوام کو اپنے بیوی بچوں سمیت خود کیوں پر مجبور کر رہی ہے. پیر مدثر احمد شاہ چشتی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ کی طرح اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اس، سسکتی. بلکتی. حالات کے تھپیڑے کھاتی مجبور. لاچار. بےکس عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور موجودہ حکومت کو یہ باور کرانا چاہتی ک اگر اس نے اپنی ان ظالم پالیسیوں کو نہ بدلنا تو جماعت اسلامی اپنے امیر حافط نعیم الرحمن کی کال پر پورے ملک کو بند کرے گی. ملک کا پہیہ جام کردیا جائے گا اور تاندلیانوالہ کی عوام اس کے لیے مکمل طور پر ہر دم تیار ہے۔
جماعت اسلامی تاندلیانوالہ کا بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ



















