اسلام آباد :(بیورو رپورٹ) اپوزیشن نے دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کی مخالفت کردی، قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ، ”فاٹا آپریشن بند کرو“ کے نعرے لگا دئیے۔ وفاقی وزرا نے کہا پی ٹی آئی دہشت گردوں کےساتھ کھڑی ہے، عزم استحکام آپریشن پر ایوان میں سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس بلایا جائیگا۔
سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران سنی اتحاد کونسل اور جے یوآئی (ف) کے اراکین قومی اسمبلی سے واک آوٹ کرگئے، نعرے بازی بھی کی گئی، حکومتی وزرا نے ایوان میں واپس آنے کی درخواست کی تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن اراکین ایوان میں واپس آگئے، خواجہ آصف کو مائیک دینے پر سنی اتحاد کونسل نے احتجاج کیا اور فاٹا آپریشن، کے پی آپریشن بند کرو، پختونوں کا قتل نامنظور کے نعرے لگائے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کیا گیا، کمیٹی میں پی ٹی آئی شامل رہی، وزیراعلیٰ کے پی کے سامنے ساری بات ہوئی، ایوان میں بھی آپریشن عزم استحکام پر بات کریں گے، اعتراض ہے تو تب بات کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی دہشت گردوں کےساتھ کھڑی ہے، یہ 9 مئی والے ہیں، کل بھی 9 مئی والے تھے اور آنے والے کل بھی 9 مئی والے ہوں گے، مفادات کےلئے پینترے بدلتے، ترلے کرتے، پیر پڑتے اور گالیاں بھی دیتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی والے ملک، آئین کےساتھ نہیں، اپنی اوقات دکھا رہے ہیں، چہرے جانتا ہوں جنہوں نے ٹکٹ مانگا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔ خواجہ آصف نے استحکام پاکستان آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ایپکس کمیٹی میں پہلے سے نامکمل آپریشنز کو آگے بڑھانے کی منظوری دی گئی، کمیٹی کے فیصلے کو کابینہ میں لا رہے ہیں پھر معاملہ ایوان میں لائیں گے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا عزم استحکام آپریشن پر وزیر دفاع بات کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے بات نہیں کرنے دی، آپریشن کیسے کیا جائیگا؟ بحث کریں گے، ایوان میں قومی سلامتی کمیٹی کو بلائیں گے، وزیراعظم بھی اجلاس میں بیٹھیں گے۔ اعظم نذیر تار ڑ نے کہا ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، کچھ ایشوز بے ضرر ہوتے ہیں، عزم استحکام پر وزیر دفاع بات کررہے تھے لیکن آپ نے ایک لفظ نہیں سنا، اپوزیشن مشاورت نہ کرنے کا الزام لگاتی ہے لیکن ایپکس کمیٹی اجلاس میں آپ کے وزیراعلیٰ نے کوئی بات نہیں کی، وزیر دفاع کی تقریر کا ایک لفظ اپوزیشن نے نہیں سنا، کیسے مشاورت کریں؟ آپکے وزیراعظم کی طرح ناراض ہوکر ہمارا وزیراعظم باہر نہیں بیٹھے گا بلکہ پوری کابینہ کےساتھ موجود ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا سپیکر ہاو¿س کا کسٹوڈین ہوتا ہے، آپ دباو¿ میں ہیں، اپنی پارٹی کا دفاع کرتے ہیں، بس بہت ہوگیا، پہلے ہونے والے تمام آپریشن کے پیرامیٹرز پارلیمنٹ نے طے کئے، پوائنٹ آف آرڈر تھا حکومت اتنا بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، کوئی ایپکس کمیٹی پارلیمان سے بالاتر نہیں، چاہتے ہیں ایوان کی بالادستی قائم ہو، حکومت نے کسی بھی نقطے پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا، مطالبہ کرتے ہیں قیادت پہلے اِن کیمرہ بریفنگ دے پھر کوئی کارروائی کی جائے، سی پیک پاکستان کا مسئلہ تھا تو کیا نہیں بیٹھے ساتھ؟ پاکستان دوست ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا آپریشن عزم استحکام سے ملک محفوظ بنانا ہے لیکن طالبان کو لانے والے آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں۔ عزم استحکام کامعاملہ کابینہ ، ایوان میں بھی آئے گا، سوال ہے طالبان کو کون واپس لےکر آیا، گڈ طالبان، بیڈ طالبان کی بحث کون لایا، میت گھر آتی ہے تو کہرام کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا،اپوزیشن گالم گلوچ کی بجائے اچھی تجاویز دے، سمجھتا تھا قابلیت کا فقدان ہے مگر نیت کا بھی فقدان ہے۔
بعدازاں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عسکری قیادت سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کسی بھی آپریشن کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، کوئی بھی کمیٹی کتنی ہی بڑی ہو پارلیمان سے سپریم نہیں، آئین کے مطابق پارلیمان سپریم ہے، پہلے کی طرح عسکری قیادت پارلیمنٹ میں آکر اِن کیمرہ بریفنگ دے اور اعتماد میں لے، بولنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاجی طور پر پارلیمنٹ سے واک آو¿ٹ کیا۔
اسد قیصر نے کہا کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے، اتنا بڑا فیصلہ ہو رہا ہے اور پارلیمان کو خاطر میں ہی نہیں لے رہے، اپوزیشن سے مشاورت نہیں، اعتماد میں نہیں لیا جارہا، وزیر دفاع یونہی بیٹھا ہے، پہلے بھی بہت آپریشن آج تک کون سا آپریشن کامیاب ہوا؟ امن چاہتے مگر ہر ظلم کےخلاف ہیں، ایک طرف آپریشن کر رہے ہیں اور دوسری جانب فاٹا، پاٹا پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کسی بھی قسم کے آپریشن پر پارلیمان کو اعتماد میں لینا چاہئے، رول آف لاءسے ہی ملک میں امن آئے گا، لوگوں کو ڈنڈے مار کر ملک میں امن نہیں لایا جاسکتا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















