گنڈاسنگھ:(سپےشل رپورٹر)سوئی گیس کی بندش 18سے 20گھنٹے تک پہنچ گئی لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے لوگ بازار سے مہنگے داموں روٹیاں خریدنے پر مجبوردن اور رات کے اوقات میں گیس آتی ہی نہیں جبکہ پنجاب حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔
مارکیٹ میں کھلی گیس 300روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔ سوئی گیس کئی کئی گھنٹے بندش اور پریشر میں انتہائی کمی کے باعث شہری سراپا احتجاج۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی تقسیم کا دہرا معیار نا قابل قبول ہے ۔سوئی گیس بندش اور پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کے کاروبار متاثر ھونے کے ساتھ ساتھ گھروں کے شہری شدید پریشان اور عوام می غم و غصہ کی لہر دوڑ نے لگی، شہریوں کے مطابق گیس کی سپلائی نا ہونے کے برابر ہے بل ہم سے ایک گز مکعب فٹ کے حساب سے لیے جارہے ہیں،یہ دوغلی پالیسی نہیں چلنے دیں گے ۔
شہریوں نے وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن،سوئی نادرن گیس کے اعلی افسران،ڈپٹی کمشنرقصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے قصور کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں۔کمی کو ختم کیا جائے ورنہ ہم فیروزپورروڈ،گنڈا سنگھ روڈ،دیپالپور روڈ، کو بلا کر کے پرامن احتجاج کریں گے
گنڈا سنگھ میں سوئی گیس کی بندش20گھنٹے تک جاپہنچی، لوگ فاقہ کشی پر مجبور



















