بہترین کارکردگی، ADPP اوکاڑہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

اوکاڑہ:( بیورورپورٹ ) اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اوکاڑہ(اے۔ڈی۔پی۔پی)سہیل عامر کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،خصوصی تقریب ڈی پی او آفس میں ہوئی،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر طارق عزیز سندھو،ڈی ایس پی لیگل اوکاڑہ، کلیم و دیگر پولیس افسروں نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں اے ڈی پی پی سہیل عامر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر انہیں کھل کر داد دی۔جنہوں نے منشیات کے مقدمات میں سرکار کی طرف سے بہترین طریقے سے مقدمات کی پیروی کی اور پولیس کی مدعیت میں درج منشیات فروشی کے مقدمات میں تفشیشی افسروں کی نہ صرف راہنمائی کی بلکہ اپنی صلاحیتوں سے عدالتوں کو استغاثے سچ ثابت کر کے دکھائے۔ عدالتوں کو ایسے دلائل دئیے کہ عدالتوں کو فیصلے کرنے میں اسانی ہوئی جس پر اوکاڑہ کی مقامی عدالتوں کی طرف درجن بھر منشیات فروشوں کو کڑی سزائیں سنائیں گئیں اور جرمانے عائد کئے گئے۔

اے ڈی پی پی عامر سہیل کی قابلیت کو سراہتے ہوئے تقریب میں ڈی پی او اوکاڑہ نے بہترین کارکردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،عامر سہیل قبل ازیں بھی متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر بہترین کارکردگی سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔یقینا" عامر سہیل نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر نا صرف اپنے فرض کی ادائیگی کو احسن طریقے سے نبھایا بلکہ نوجوان نسل کو منشیات کی دلدل میں دھکیلنے والے منشیات فروشوں کوان کے انجام تک بھی پہنچایا۔