ڈسکہ: سینکڑوں گھروں میں قربانی کا گوشت ،مصالحہ جات تقسیم
ڈسکہ:(نمائندہ مشرق)ہر سال کی طرح امسال بھی عید الاضحی پر پیغام ویلفیئر فاونڈیشن ڈسکہ کی جانب سے سینکڑوں گھروں میں قربانی کا گوشت اور مصالحہ جات تقسیم کیا گیا۔
پیغام ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی عید الاضحی پر سینکڑوں گھروں میں قربانی کا گوشت اور مصالحہ جات کی تقسیم ان کی عزت نفس کو مجروح کیےبغیر ،بغیر کسی فوٹو سیشن کی کی گئی ،پیغام ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے صدر شاہد بٹ ،سینئر نائب صدر عشرت حسین انصاری نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا پیغام ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہر سال کی طرح رواںسال بھی سینکڑوں گھروں میں قربانی کا گوشت ،سبز مصالحہ جات اور گھی کے پیکٹ تقسیم کیے گئے تاکہ غریب اور نادار لوگ بھی عید کی حقیقی خوشیاں حاصل کر سکیں قربانی کا گوشت ان سب کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر اور بغیر کسی فوٹو سیشن کے ان تما م مستحق افراد کے گھروں میں جا کر گوشت اور سبز مصالحہ جات تقسیم کیا گیا ۔



















