لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا، دن رات محنت سے پاکستان کو دنیا میں کھویا مقام دلائیں گے، معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
شہباز شریف نے عید الاضحی کے موقع پر ملائیشیا، کویت، قازقستان کے سربراہوں، یو اے ای کے صدر ،پاک افواج کے سربراہوں، صدر مملکت، صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
مسلم ممالک کے رہنماﺅں سے ہونےوالے رابطوں میں تعلقات کی مضبوطی ،غزہ میں مستقل جنگ بندی کےلئے کوششوں کو دگنا کرنے اور معصوم فلسطینی بھائیوں کو ضروری امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر و دیگر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
شہبازشریف نے فضل الرحمن، اختر مینگل، آفتاب شیرپاﺅ، ساجد میر، حافظ نعیم الرحمن، عبد المالک بلوچ، ایمل ولی خان و دیگر کو بھی فون کرکے عید الاضحی کی مبارکباد دی،نیک خواہشات کااظہار کیا،سیاسی رہنماﺅں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحی کی مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اتحادی حکومت کےساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔
اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا عید کے پر مسرت و بابرکت موقع پر پاکستان کی بہتری کےلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ امید ہے معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی،دن رات محنت سے پاکستان کو دنیا میں کھویا مقام دلائیں گے ،نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔
پاک فوج کے سربراہوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا افواج پاکستان کے سربراہوں کی پیشہ وارانہ قیادت میں جوان وطن دشمنوں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم سرحدوں پر وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















