اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف ٹیریان کیس میں نااہلی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
شہری ساجدنے اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت بانی پی ٹی آئی کیخلاف نا اہلی درخواست منظور کرے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کےخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی،لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 20 جون کو درخواست پر سماعت کرےگا۔
ٹیریان کیس، عمران نااہلی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج



















